انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کامرس پرائیویٹ گروپ کے نتائج کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کامرس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں کلثوم بنت محمد ہلال الدین رول نمبر 514391 نے ٹوٹل 1100 میں سے 919نمبرز اے ون گریڈ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، لائبہ حنیف بنت حنیف گل رول نمبر 514408 نے 912 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ طوبیٰ عمران بنت عمران احمد رول نمبر 514736 نے 905نمبرز اے ون گریڈ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 2588 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی 2505امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1495امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 59.68فیصد رہا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان امتحانات میں 4 امیدوار اے ون گریڈ، 51 اے گریڈ، 205 بی گریڈ، 485 سی گریڈ، 667 ڈی گریڈ اور 83امیدوا ر ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

تمام طلبہ اپنے امتحانات کے نتائج " ہماری ویب" ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US