ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلائی تو اچانک کیا ہوا؟ خطرناک انداز میں سائیکل چلانے والے عمر رسیدہ شخص کی وائرل ویڈیو

image

کراچی میں چند روز قبل موٹرسائیکل پر کرتب دکھانے والے عمر رسیدہ شہری کے بعد ایک اور زائد العمر شخص کی خطرناک انداز میں سائیکل چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عمر رسیدہ شخص بارش سے بھیگی ہوئی سڑک پر ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلارہے ہیں۔ویڈیو میں بزرگ شخص کو اپنے ہاتھوں کو اوپر اٹھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں شہریوں نے بزگ کی زندہ دلی اور مہارت کو خوب سراہا ہے اور ان کی بھرپور تعریف بھی کی۔

یاد رہے کہ کراچی میں موٹرسائیکل پر خاتون اور بچے کو بٹھاکرراشد منہاس روڈ پر دوران سفر کرتب دکھانے والے بزرگ کو وڈیو وائرل ہونے کے بعد کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ معمر شخص کے ہمراہ ایک خاتون بچے کو گود میں لئے بیٹھی ہوئی ہے جبکہ معمر شخص انتہائی خطرناک انداز میں گاڑیوں کے درمیان سے موٹر سائیکل گزار رہا ہے اور ہاتھ چھوڑ کر کرتب دکھا رہا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والا شخص انتہائی خطرناک انداز میں ہاتھ چھوڑ کو موٹر سائیکل چلاتے ہوئے راشد منہاس روڈ پر سہراب گوٹھ فلائی اوور کی طرف جارہا تھا۔

ڈی اآئی جی ٹریفک احمد نواز نے ویڈیو کا فوری نوٹس لیا اور معمر شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts