کمال ڈاکٹر کی لاجواب سروس ۔۔ اسپتال میں بجلی جانے پر ڈاکٹر نے اندھیرے میں کیسے علاج کیا؟ ویڈیو وائرل

image

بجلی کی لوڈشیڈنگ اس وقت عوام کیلئے بڑا مسئلہ بن چکی ہے، یوں تو لوگ اب لوڈشیڈنگ کے عادی ہوچکے ہیں لیکن اکثر رات کے آخری پہر یا حساس مقامات پر ہونے والی لوڈشیڈنگ لوگوں کی مشکلات میں اضافے کا سبب بن جاتی ہے۔

ایسا ہی ایک اسپتال میں ہوا جب ایک خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا لیکن اس دوران بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر کو فون کی ٹارچ کی روشنی میں مریضہ کا معائنہ کرنا پڑا۔

واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ ایک خاتون کو اسٹریچر پر اسپتال لائے جبکہ ایک شخص موبائل فون اٹھائے ہوئے ہے تاکہ ڈاکٹر خاتون کا معائنہ کر سکے۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک اسپتال میں پیش آیا جب بلیا ضلع کے اسپتال میں شدید بارش کے بعد بجلی منقطع ہوگئی اور مریض ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک موبائل فون کی ٹارچ کی روشنی میں زیر علاج رہے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے آرتھوپیڈک سرجن اور انچارج ڈاکٹر آر ڈی رام نے بتایا کہ 15-20 منٹ تک گڑبڑ رہی کیونکہ ہم جنریٹر کے لیے بیٹریاں ڈھونڈ رہے تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسپتال میں بیک اپ کے لیے جنریٹر موجود ہے لیکن بیٹریاں لگانے میں وقت لگتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چوری ہونے سے بچانے کیلئے جنریٹر کی بیٹریاں نکال کر رکھ لیتے ہیں اس لئے جنریٹر چلانے میں وقت لگتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts