کیا شاہ رُخ خان عمرہ کر رہے ہیں؟ احرام باندھے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

image

اس وقت بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی ایسی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ عمرہ ادا کررہے ہیں۔ شاہ رخ نے احرام بھی پہنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کنگ خان "دنکی" نامی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود تھے اور اسی دوران ان کی احرام پہنے وائے تصاویر وائرل ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کی قیاس آرائیوں کے مطابق شاہ رخ صرف فلم کے لئے سعودیہ گئے ہیں اور ان کی تصاویر بھی فلم کا حصہ ہیں البتہ سعودی قوانین کے مطابق مکہ اور حرم شریف میں شوٹنگ کی سخت ممانعت ہے۔ سوشل میڈیا پر موجود کافی لوگوں نے شاہ رخ کی تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شاہ رُخ عمرہ کررہے ہیں۔ البتہ اس حوالے سے فی الحال کچھ بھی وثوق سے نہیں کہا جاسکتا۔"


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts