اولاد سے محبت، باپ نے بچے کے پاؤں سینے پر کیسے بنوائے ۔۔ سالوں بعد بچہ پیدا ہونے پر باپ کا خوشی منانے کا انوکھا انداز ہر کسی کی آنکھوں میں آنسو لے آیا؟ ویڈیو

image

بچے تو گھروں کی رونق ہوتے ہیں اور اللہ پاک کی طرف سے انسان کو عطا کی ہوئی ایک بڑی نعمت ہے۔ جس کے دنیا میں آنے سے والدین کی زندگی میں رنگ بھر جاتے ہیں۔ جس کا بڑا ثبوت یہ وائرل ویڈیو ہے۔ جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ولاد جس کے ہاں سالوں بعد اولاد ہوئی۔

تو اس نے خوشی منانے کا انوکھا انداز اپنایا اور بچے کے پاؤں کے نشان اپنے سینے پر بنوا ڈالے۔ یہ ڈیزائن اس نے کسی پینٹ سے نہیں بلکہ ٹیٹو سے بنایا تاکہ تاحیات یہ ڈیزائن اس کے دل کے قریب رہے اور اسے یاد رہے کہ زندگی کی پریشانیوں میں اسے ایک وقت پہاڑ جتنی خوشی ملی تھی۔

یہی نہیں ویڈیو میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ والد کو اپنے سینے پر بچے کے پاؤں کا ڈیزائن بنواتے وقت بہت تکلیف بھی ہو رہی تھی پر وہ ہار نہ مانا بلکہ اس کے علاوہ اس نے لاڈلی اولاد کا نام اور تاریخ پیدائش بھی سینے پر درج کروا لی۔

واضح ر ہے کہ اس ویڈیو کو اب تک دنیا بھر میں10 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس عمل کو کافی سرہا بھی رہے ہیں جبکہ 12 ہزار لوگوں نے اس ویڈیو کو دل کی گہرائیوں سے پسند بھی کیا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts