ماں نے سعودی عرب میں کام کرنے والے بیٹے کو سرپرائز دیا تو ۔۔ جب ماں بیٹے سے ملی تو بیٹے نے کیا کیا؟ ویڈیو دیکھ کر ہر بیٹا آبدیدہ ہو جائے

image

ماں کی محبت لازوال ہے جس کا کوئی ثانی نہیں ہوتا۔ چاہے اولاد ایک ہو یا دس ماں سب وک برابر کی محبت دیتی ہے۔ کہا جاتا ہے ہے کہ جب بچے خصوصاً بیٹے ماں سے دور دوسرے ملک کمانے کی غرض سے جاتے ہیں تو اس وقت سب سے زیادہ اگر کوئی غمگین ہوتا ہے تو وہ ماں ہے۔

پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ایسی لاکھوں مائیں ہیں جو معاش اور پیٹ کی خاطر اپنے بچوں کو خود سے دور بھیجتی ہیں لیکن گھری گھڑی اپنے بچے کی یاد میں لمحے گزارتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی ایسی ہی کئی ویڈیوز دکھائی جاتی ہیں جس میں بچے ماں سے دور یا تو ان کے پاس ملنے آتے ہیں یا پھر ماں ان کی یاد میں انتظار کرتی رہتی ہیں۔ لیکن ایک یمنی ماں جن کا بیٹا سعودی عرب میں ایک دکان پر کام کرتا ہے۔ ماں عمرہ کرنے کی غرض سے سعودی عرب گئی لیکن بیٹے کو اس کا علم نہ تھا اور اچانک ماں نے بیٹے سے مل کر اس کو سرپرائز دیا۔

بیٹا ماں کو دیکھ کر ہی پہچان گیا اور رو پڑا، ماں کے قدموں میں گرگیا۔ ماں نے بھی محبت سے بچے کو گلے سے لگا لیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts