دلہا دلہن کو بطخ کیوں دیتا ہے؟ کوریا میں شادی بیاہ کی عجیب و غریب رسمیں جنہیں جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

image

یوں تو کوریا کی بہت سی چیزیں مشہور ہیں لیکن وہاں کی شادی بیاہ کی رسومات کے حوالے سے لوگ بہت کم جانتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو وہاں کے شادی کے دن ہونے والی حیرت انگیز اور دلچسپ رواجوں کے بارے میں بتایا جائے گا۔

دلہن کو بطخ کیوں دی جاتی ہے؟

یہ قدیم زمانے کی روایت ہے جو ابھی بھی جاری ہے۔ پہلے دلہا اپنی ساس کو جنگلی بطخیں دیتا تھا جس کا مطلب تھا دلہا کی نیت اچھی ہے اور وہ اپنی ہونے والی دلہن سے مخلص ہے۔ اب اصلی کے بجائے لکڑی کی بطخ دلہن کو مضبوط رشتےاور خوش قسمتی کی علامت کے طور پر دی جاتی ہے۔

دلہا کے پیروں کی پٹائی

شادی کے دن دلا اس وقت تک اپنی دلہن کو ساتھ لے کر نہیں جاسکتا جب تک اس کے پیروں کو باندھ کر لکڑی کی چھڑٰ سے اس کے پیروں پر جی بھر کے پٹائی نہ کی جائے۔ یہ رسم ساؤتھ کوریا میں ادا کی جاتی تھی۔ دلہا جتنی دیر تک مار کھا لے اس کو اس کے کردار کی مضبوطی سے تشبیہہ دی جاتی تھی۔

دلہا دلہن کی میز

شادی کے دن دلہا دلہن کی میز کو مختلف چیزوں سے سجایا جاتا ہے مگر ہر شے کا ایک مقصد ہوتا ہے اور وہ اسی مقصد کے تحت رکھی جاتی ہے۔ ایک تانبے کا پیالہ ہوتا ہے جس میں دلہا دلہن کا ہاتھ دھلایا جاتا ہے اس سے مراد پاکیزگی اور تمام بیماریوں سے نجات لی جاتی ہے۔ بانس کا مطلب وفاداری اور کھجور اور شاہ بلوط سے مراد نوبیاہتا جوڑے کے ہونے والے بچوں سے لی جاتی ہے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts