خُدا کا گھر دیکھنے کی خواہش ہر مسلمان کے دل میں ہوتی ہے چاہے وہ ہاتھوں سے معذور ہو یا پیروں سے چلنے کی طاقت نہ رکھتا ہو۔ مگر چاہتا ہے کہ سانسیں رکنے سے قبل ایک مرتبہ خُدا کے گھر کی زیارت کرلے۔ اسی خواہش کی تکمیل کو دل میں لیے ایک معذور بزرگ عمرے کی ادائیگی کے لئے پہنچے تو کسی نے ان کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ خوبصورت ویڈیو دیکھ کر ہر کوئی بزرگ بابا کی صحتیابی کے لیے دعائیں کر رہا ہے۔ ویڈیو مناظر:
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ بابا کے پاس ٹانگیں ضرور موجود ہیں لیکن وہ کمزوریکے باعث چل نہیں کستے، لہٰذا انہوں نے اپنی کہنیوں کا سہارا لیا اور کہنیوں کے بل چل کر عمرے کے فرائض انجام دینے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔