خانہ کعبہ پہنچ کر آنکھوں سے خوشی کے آنسو بہہ نکلے.. مائیک ٹائسن اور ڈی جے خالد کی عمرہ کے دوران خوبصورت ویڈیو وائرل

image

جس لمحے مکہ پہنچا میری آنکھوں سے خوشی کے آنسو بہہ نکلے۔ میں نے پوری دنیا کے لوگوں کی لمبی عمر، خوشیوں، امن اور حفاظت کے لئے اللہ سے بہت دعائیں کیں۔ اللہ سب سے بڑا ہے۔"

یہ خوبصورت الفاظ ہیں ڈی جے خالد کے جو مکہ میں مائیک ٹائسن اور ان کے والد کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کررہے ہیں۔ ویڈیو دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈی جے خالد کی آنکھوں میں آنسو ہیں اور سامنے خانہ کعبہ موجود ہے۔ ان کے ساتھ ماضی کے مشہور باکسر مائیک ٹائسن بھی موجود ہیں جنھیں وہ اپنا بھائی مانتے ہیں۔ مائیک ٹائسن نے بھی اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر ڈی جے خالد کے ہمراہ احرام پہنے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی باکسر مائیک ٹائسن 1992 میں اسلام قبول کرچکے ہیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts