کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر بورڈ کے ناظم امتحانات عمران طارق کے مطابق بروز ہفتہ10 دسمبر2022ء کی سہ پہر 3:00بجے (ایس ایس سی) پارٹ ون جماعت نہم سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان کیا جا رہا ہے۔
طلبہ اپنے امتحانات کے نتائج ہماری ویب پر دیکھ سکتے ہیں۔