خانہ کعبہ کا کبوتر کہلائے جانے والے 134 سالہ مقیم انتقال کر گئے۔۔ انھیں کعبہ کا کبوتر کیوں کہا جاتا تھا؟

image

100 برس سے زائد عمر پانا کوئی معمولی بات نہیں ہے اور یہ تمام عمر اللہ کے حضور نیک کاموں میں گزرے اس سے زیادہ خوش نصیبی کی بات شاید ہی کوئی اور ہو۔ لیکن کچھ ایسے خوش نصیب بھی ہوتے ہیں جنھیں اللہ پاک زندگی گزارنے کے لئے چن لیتا ہے۔

ان میں سے ہی ایک شخصیت شیخ عوض معوض الصبحی الحربی (شیخ اودھ الحربی) تھے جن کا انتقال ہفتے کے روز 134 سال کی عمر میں ہوا ہے۔ شیخ عوض معوض الصبحی، مسجد الحرام کے سب سے معمر ترین شخص تھے۔

خانہ کعبہ کا کبوتر کیوں کہا جاتا تھا؟

شیخ اودھ الحربی کو خانہ کعبہ کا کبوتر کہاجاتا تھا جس کی وجہ مسجد الحرام میں ان کی نماز کی پابندی کرنا تھی۔ وہ مسجد الحرام میں باقاعدہ مقیم تھے۔

مقدس مسجد کی انتظامیہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا ”شیخ عوض معوض الصبحی الحربی، جنہیں مسجد الحرام میں نماز پر ثابت قدم رہنے کی وجہ سے ”کعبہ کا کبوتر“ کہا جاتا تھا، انتقال کر گئے ہیں۔“


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts