شادی کے موقعے پر ناچنا اور اپنی خوشی کا اظہار کرنا معمولی بات ہے یہ ہر کوئی کرتا ہے، لیکن بعض اوقات کچھ لوگ اس سے بھی آگے نکل جاتے ہیں اور ایسا کچھ کردیتے ہیں کہ سب کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔
حال ہی میں بھارت سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی تھی جس میں چند نوجوانوں کو انوکھے انداز میں ناچتے ہوئے دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو بھارت کی ہے، جہاں کچھ نوجوان شادی کے ٹینٹ میں دیوانہ وار ناچ رہے ہیں۔ جبکہ ان کے ہاتھوں میں ڈھول باجے کے بجائے تھال، پتیلے اورکرسیاں ہیں۔
ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی وہیں صارفین کے دلچسپ تبصرے بھی آنا شروع ہوگئے
ایک نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں بغیر میوزک کے ڈانس نہیں کرتی اور لڑکے کیسے بھی ڈانس کر لیتے ہیں۔ ایک نے کہا، ایسا لگ رہا ہے مودی جی کی بارات ہو۔ تو کسی نے اسے دیسی جُگاڑ کا نام دیا۔