میاں بیوی کی محبت ہی ان کے رشتے کو مضبوط بناتی ہے۔ جب شوہر بیمار ہو تو بیوی ساتھ دے، جب بیوی بستر پر ہو تکلیف میں ہو تو شوہر ہاتھ تھام لے یونہی زندگی کی گاڑی چلتی جاتی ہے اور انسان آگے بڑھتا رہتا ہے۔ ایسی ہی محبت کی بہترین مثال امریکی جوڑا جُون اور ہربرٹ تھے۔ جن کی عمر 100 سال جبکہ شادی کو 79 سال کا عرصہ گزر چکا تھا۔ یہ دونوں ہیشہ ایک ساتھ رہتے تھے، ہر جگہ ہاتھ پکڑ کر جاتے تھے۔ کبھی ایک دوسرے کا ساتھ نہ چھوڑا۔
امریکی شہر اوہیو میں قیام پزیر اس جوڑے کو ہمیشہ سب نے سوشل میڈیا پر بھی ساتھ دیکھا اور ان کی محبت ان کے لفظوں اور بات چیت میں ڈھلکتی تھی۔ کچھ وقت قبل انہوں نے اپنی 100 ویں سالگرہ بھی ایک ساتھ منائی۔ لیکنا س کے چکھ دنوں بعد بیوی جُون کی طبیعت خراب ہوئی اور اچانک وہ ہسپتال میں داخل ہوگئی ڈاکٹر نے اس کی طبیعت کے سنبھلنے کے متعلق کوئی مثبت جواب نہ دیا جس کی پریشانی میں ہربرٹ بھی بیمار پڑ گیا اور خوش قسمتی سے دونوں ہسپتال میں بھی ایک ساتھ ایک ہی کمرے میں تھے اور ان کے بستر برابر برابر ہونے کی وجہ سے ان دونوں ہاتھ پکڑ کر ہی وقت گزارا۔
بیوی بیماری کی حالت میں ہسپتال آئی تھی شوہر اس کا درد برداشت نہ کرسکا اور وہ دل کا دورہ پڑنے سے جان سے گیا لیکن اس کے بالکل ایک گھنٹے کے بعد بیوی بھی مرگئی کیونکہ وہ شوہر کی جدائی برداشت نہ کرسکی۔ ان کی یہ کہانی ان کے بیٹے نے سوشل میڈیا پر والدین کے چاہنے والؤں سے شیئر کی۔