“ہم پانچویں جماعت سے پکی سہیلیاں ہیں۔ ہر کام ساتھ کرتے تھے۔ ساتھ کھیلتے بھی لیکن کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ ماں بھی ایک ساتھ بنیں گے۔ ہم اب بہت خوش ہیں کیوں کہ لوگ ہماری بیٹیوں کو جڑواں بہنیں کہہ رہے ہیں“
یہ کہنا ہے کیلسی ہیرثاور ڈیزاہنا کا جنھوں نے حال ہی میں اپنی اپنی بیٹیوں کو جنم دیا ہے لیکن ان کے دوست ان کی بیٹیوں کو جڑواں بہنیں کہہ رہے ہیں جس کی وجہ کیلسی اور ڈیزاہنا کی بچپن کی دوستی اور اتفاقاً دونوں کی بیٹیوں کا ایک ہی دن پیدا ہونا ہے۔
کیلسی کے ہاں بیٹی کی ولادت تقریباً دو ہفتے پہلے متوقع تھی مگر کسی وجہ سے ان کا کیس ڈیلے ہوگیا اور ان کی بیٹی بھی اسی دن پیدا ہوئی جس دن آپریشن سے ان کی سہیلی کی بیٹی ہوئی۔ اب ان دونوں سہیلیوں نے اعلان کیا ہے کہ ان کی بیٹیاں بھی ان کی طرح پکی سہیلیاں بنیں گی کیونکہ ان میں تو سالگرہ کا دن بھی مشترکہ ہے۔