بچی کی مسکراہٹ آپ کی پریشانی ختم کر دے گی ۔۔ فر فر "اے بی سی" پڑھنے والی یہ بچی کیسے لوگوں کی خوشی کا ذریعہ بن گئی؟ وائرل ویڈیو

image

بچے اللہ پاک کا خوبصورت تحفہ ہوتا ہے۔ ان کی معصوم شرارتیں دیکھ کر انسان کے چہرے پر خوشی آ جاتی ہے۔تو بالکل اسی طرح انتہائی معصوم بچی کی کلاس روم کی یہ ویڈیو آپ کی تمام پریشانیاں اپنی مسکراہٹ سے ختم کر دے گی ، آئیے دیکھتے ہیں۔

جی ہاں تو یہ بچی افغانستان سے تعلق رکھتی ہے جو کہ اسکول میں پڑھائی کی غرض سے آئی تھی اس موقعے پر استاد نے اسے کہا کہ تم کھڑی ہو کر سب کے سامنے " اے بی سی" پڑھو جس پر وہ ہنستے ہنستے کھڑی ہو گئی اور بالکل بھی نہ تو شرمائی اور نہ ہی ڈری۔

بلکہ فر فر انگریزی کے حروف "اےبی سی" پڑھنا شروع کر دیے، بنا کسی غلطی کے پوری انگریزی کے حروف تہجی پڑھے جس پر استاد بہت خوش ہوئے، اسی وجہ سے بچی کے تمام کلاس فیلو کو کہا کہ اس کیلئے تالیاں بجاؤ۔

تاکہ اس بیٹی کی حوصولہ افزائی ہو اور یہ اس کیلئے ایک تحفہ بھی ہے۔ بہرحال اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے اور بین لااقوامی میڈیا پر بھی اس بچی کی تریفیں ہو نے لگی ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts