دنیا میں ہمیشہ سے والد ہی بیٹوں کے خواب پورے کرتے آئے ہیں لیکن اب ایک ایسا واقعہ خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے8 کہ ایک بیٹے نے والد کو اچانک بائیک(موٹر سائیکل) کا تحفہ دے کر جذباتی کر دیا۔
ہوا کچھ یوں کہ ایک بیٹا جوکہ نوکری کرتا تھا مگر جب اس نے والد سے کہا کہ مجھے نوکری کی بجائے اپنا کاروبار کرنا تو پورے گھر میں اس والد نے بیٹے کو سپورٹ کیا۔
اور آج وہی بیٹ اس قابل ہو گیا کہ والد کہ 59 ویں سالگرہ پر انہیں انتہائی خوبصورت بائیک تحفے میں دی۔ آگے بڑھنے سے پہلے یہاں یہ بتاتے چلیں کہ یہ تحفہ بیٹے نے والد کو دیا کیسے ؟ اوجول سڈناگ نامی یہ بیٹا رات کے وقت گھر میں داخل ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ بابا یہ چھوٹا سا ڈبہ آپ کے سامنے موجود ہے اسے کھولو۔
¬¬جسے کھولتے ہی والد کی آنکھوں میں خوشی کی چمک نظر آتی ہے کیونکہ وہ دیکھ لیتے ہیں کہ اس میں تو موٹر سائیکل کی چابی ہے جس کے بعد وہ اہلخانہ کے ساتھ گھر سے باہر اسے دیکھنے جاتے ہیں تو بیٹے کو گلے لگا لیتے ہیں اور رو جاتے ہیں۔ کیونکہ اس طرح کی پرانے مادل میں ایک بائیک اس شخص کے دادا کے پاس بھی ہوتی تھی۔
جسے اس کے والد بہت پسند کرتے تھے لیکن جب دادا محکمہ پولیس سے ریٹائر ہوئے تو وہ سرکارہ بائیک واپس لے لی گئی جس پر ان کے والد اداس رہتے تھے تو آج جب بیٹا اس قابل ہوا کہ کچھ لے کے دے سکوں تو اس نے اسی بائیک کو والد کے اس بڑے دن کیلئے یاد گار تحفہ سمجھا۔