والدین کو ڈر تھا کہیں سارے بچوں کو خطرہ نہ ہو ۔۔زندہ بچ جانے والے 9 بچے ایک سال بعد کہاں چلے گئے اور اب وہ کیسے نظر آتے ہیں؟

image

افریقی ملک مالی سے تعلق رکھنے والے جوڑے عبدالقادر اور ان کی اہلیہ حلیمہ کے ہاں مئی 2021 میں 9 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنے والے اس جوڑے کی خاص بات یہ تھی کہ تمام بچے صحت مند تھے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں مشہور جوڑے اور بیک وقت 9 بچوں کو پیدا کرنے والی ماں حلیمہ کا چرچہ ہے۔

جب معلوم ہوا کہ حلیمہ 1 نہیں 2 نہیں بلکہ 9 بچوں کو جنم دینے والی ہے، تو والد بھی پریشان تھے اور ڈاکٹرز بھی کیونکہ مالی جیسے ملک میں ان کی پیدائش میں مشکلات ہو سکتی تھیں۔

یہی وجہ تھی کہ مالی کی حکومت نے جوڑے کو اس حوالے سے مراکش بھیج دیا، جہاں کُل 30 ڈاکٹرز کی ٹیم نے آپریشن کے ذریعے بچوں کی پیدائش کو ممکن بنایا۔

عبدالقادی عربی بتاتے ہیں کہ تمام بچے جن میں 5 لڑکیاں اور 4 لڑکے شامل ہیں، شروعات ہی سے ڈاکٹرز کی نگرانی میں رہے، یہی وجہ ہے کہ اب تمام بچے صحت مند ہیں۔

کچھ بچے ان میں خاموش طبیعت کے مالک ہیں، جبکہ کچھ شور بہت مچاتے ہیں، جبکہ کچھ کو گود میں رہنے کا شوق ہوتا ہے۔

ان سب میں دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اب جوڑا اپنے بچوں سمیت واپس آبائی ملک مالی چلا گیا ہے، جہاں اب بچوں کی پرورش کی جا رہی ہے، والد کو بچوں کی پرورش میں مشکلات تو پیش آ رہی ہیں، تاہم جس طرح امید کی جا رہی تھی کہ 9 بچوں کی بیک وقت پیدائش کی وجہ سے بچوں میں کمزوری اور طبی طور پر کمزوریاں ہوں گی، وہ سب نہیں ہوا، بلکہ بچے مکمل صحت مند ہیں۔

بچوں کی پہلی سالگرہ کے موقع پر بھی خاص انتظامات کیے گئے تھے، جس میں بچوں کے کپڑوں سے لے کر ان کے کیک کا بھی انتظام کیا گیا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts