سال 2022 کیلئے جو کہا سچ ہوا اور اب ۔۔ نابینا نجومی بابا وانگا نے 2023 کیلئے کیا خوفناک پیشگوئیاں کی تھیں؟

image

بلغاریہ کی انجہانی نجومی خاتون بابا وانگا کی سال 2022 کی درست پیشگوئیوں کے بعد اب سال 2023 کیلئے کئی گئی پیشگوئیوں پر بحث شروع ہوگئی ہے۔

معروف خاتون نجومی بابا وانگا کی جانب سے کی جانے والی پیشگوئیوں میں سے اب تک تقریباً 80 فیصد درست ثابت ہوچکی ہیں جبکہ انہوں نے انتقال سے پہلے 2023 کے حوالے سے بھی کئی پیشگوئیاں کی تھیں۔

2022 میں خطرناک زلزلے ،سیلاب کا خطرہ اور پینے کے پانی کی قلت کی درست پیشگوئیوں کے علاوہ شہزادی ڈیانا کی ہلاکت، سویت یونین کے خاتمے اور 2004 میں سونامی جیسی بڑی پیش گوئیاں بھی پوری ہوچکی ہیں۔

1911میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نامی خاتون ایک حادثے میں آنکھوں سے محروم ہوگئی تھیں لیکن مستقبل میں جھانک کر دیکھنے کی صلاحیت نے انہیں پوری دنیا میں مشہور کردیا تھا۔

1996 میں انتقال سے پہلے انہوں نے سال 5079 تک کی پیش گوئیاں کیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا کا اختتام ہوجائے گا۔

بابا وانگا کی 2023 کی پیش گوئیوں پر نظر ڈالیں تو ان کا کہنا تھا کہ 2023 میں آنے والی نسل کو لیبارٹریز میں تیار کیا جائے گا یعنی یہ رجحان بڑھ جائے گا کہ لوگ اپنے بچوں کی پیدائش لیبارٹریز میں کروائیں گے اور آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں ایکٹو لائف منصوبے کے نام سے بچوں کو مصنوعی کوکھ میں پیدا کرنے کا منصوبہ سامنے آچکا ہے۔

بابا وانگا کے مطابق آئندہ سال زمینی مدار کے تبدیل ہونے سے ماحولیاتی تبدیلی رونما ہوگی۔زمین پر رہنے والے لوگ خلائی مخلوق کے حملے میں مارے جائیں گے۔

آنجہانی بابا وانگا کی پیشگوئی کے مطابق 2023 میں ایک پاور پلانٹ میں بڑے دھماکے سے زہریلے بادل بنیں گے جو ایشیا پر اثرات مرتب کریں گے اور بھارت سمیت کئی ممالک میں سنگین نوعیت کی بیماریاں پھیل جائیں گی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts