ابو کو منع بھی کیا تھا مگر ۔۔ شراب پینے سے 40 افراد ہلاک، ایک بوتل نے کیسے سب کچھ بدل دیا؟

image

زہریلی شراب پینے سے 40 کے قریب افراد جان سے گئے، متعدد کی حالت تشویشناک، پولیس نے زہریلی شراب بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

بھارتی ریاست بہار کے ضلع سارن میں گزشتہ روز شراب پینے سے متعدد افراد کی حالت خراب ہوگئی، متاثرین کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 39 افراد کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے، لوگوں نے بتایا کہ 3 متاثرین تو اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے تھے۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں بھی بھارتی ریاست گجرات میں شراب پینے سے 42 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور گزشتہ سال بھی اسی طرح کے ایک واقعے میں شمالی ریاست پنجاب میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق بھارت میں سالانہ پانچ بلین لیٹر کے قریب شراب پی جاتی ہے جس میں سے تقریباً 40 فیصد غیر قانونی طور پر تیار کی جاتی ہے۔ پولیس نے واقعہ کے بعد شراب کی غیر قانونی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts