برفباری کے موسم میں کسی کی ہمت نہیں ہوسکتی کہ وہ زیادہ دیر اس موسم کو برداشت کر سکے مگر اب ایک جنونی شخص سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے جس کی حرکت پر لوگ حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں کچھ تو اسے احمق قرار دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ وہ برفباری میں بغیر قمیض کے دوڑ لگا رہا ہے اور کسی نے اس کی ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کر دی جو مشہور ہوگئی۔
منفی درجہ حرارت میں دوڑ لگاتے شخص کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سڑک پر (شارٹ) نیکر پہن کر گاڑیوں کے درمیان بھاگ رہا ہے اور موسم بالکل سرد ہے۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص لندن کی کسی مصروف شاہراہ پر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کی ویڈیو انسٹاگرام پر اپ لوڈ کردی۔
ڈیلی میل کے مطابق یہ آدمی مشہور فٹنس ٹرینر کے طور پر سامنے آیا ہے۔