اکثر تصویریں انٹرنیٹ پر اپ لوڈ ہی اس لیے کی جاتی ہیں تاکہ وہ صارفین کے ذہنوں کے ساتھ کھیل سکیں اور ایسا ہوتا بھی ہے کہ انہیں ایک بار میں سمجھ پانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ایسی تصاویر کو آپٹیکل الیوژن کا نام دیا گیا ہے جس کا مطلب وہ تصاویر جو انسان کی عقل و سمجھ کو بھی چکما دے دیں۔
کچھ ایسی ہی حیران کن اور دلچسپ تصاویر ہم آپ کو دکھانے جا رہے ہیں جن کو دیکھ کر سمجھنے میں آپ کو کچھ سیکنڈز لگ سکتے ہیں۔ آیئے نظر ڈالتے ہیں۔
1- انسان مگر چہرہ الو کا
فلموں میں ایسے بھیانک کردار دیکھنے کو ملتے ہیں کہ انسانی جسم پر کسی جانور کا چہرہ لگا ہو، اسی طرز کا انسان اس تصویر میں نظر آرہا ہے جس میں انسان الو کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ لیکن یہ بس آنکھوں کا دھوکہ ہے۔ دراصل اس الو کا مالک اپنے ہاتھ میں اسے اٹھایا ہوا ہے۔
2- بلی یا پھر سانپ؟
اگر حقیقت میں ایسی بلی کو دیکھ لیا جائے جس کا دھڑ سانپ کا ہو تو کسی پر بھی خوف طاری ہوجائے۔ اس تصویر میں کچھ ایسا ہی دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی اور سانپ کا مکس اپ ہے۔ لیکن یہ تصویر صرف آپ کے دماغ کے ساتھ کھیل رہی ہے کیونکہ وہ بلی کی دُم ہے جو سانپ کی طرح نظر آرہی ہے۔
3- خوفناک مشروم
مشروم آپ کی طرف دیکھ کر مسکرا رہی ہے جسے خوفناک مشروم کا لقب دیا جائے تو غلط نہ ہوگا۔
4- چڑ چڑا بسکٹ
اس تصویر میں بھی ایسا کچھ دیکھا جا سکتا ہے کہ بسکٹ ناراض ہے اور وہ غصے بھری نگاہوں سے کھانے والے کو دیکھ رہا ہے۔
5- بادلوں میں بنا ڈراؤنا چہرہ
بادلوں کو اگر غور سے دیکھا جائےتو ان میں کسی نہ کسی شے کی تصویر نظر آنے لگتی ہے۔ بالکل ایسا ہی اس تصویر میں کسی آدمی کا چہرہ بنا نظر آرہا ہے جو خوف کی علامت محسوس ہوتا ہے۔