انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کامرس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان بروز ہفتہ 17دسمبر 2022ء کو دوپہر ساڑھے گیارہ بجے انٹربورڈ کے کمیٹی روم میں کیا جائے گا۔

انٹربورڈ کراچی انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے تمام گروپس کے نتائج کے اعلان کے بعد پوزیشن حاصل کرنے والے تمام طلبہ کے اعزاز میں ایک بڑی تقریب منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں پوزیشن ہولڈر ز طلبہ کے والدین اور متعلقہ تعلیمی اداروں کے پرنسپلز کے ساتھ میڈیا کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

طلبہ اپنے امتحانات کے نتائج 'ہماری ویب' ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر حاصل کر سکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US