والدین کی دعائیں لینے والی اولاد کو خوش نصیب کہا جاتا ہے اور جو ان کی دعاؤں سے محروم ہوتا ہے وہ در بہ در کی ٹھوکریں کھاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نابینا والدین کو دکھایا گیا ہے جو کھانے کی دکان پر بیٹھے ہیں اور ان کی معصوم ننھی بیٹی انہیں اپنے ہاتھوں سے کھانا دے رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں نابینا والدین کی کھانے کی دکان پر مدد کرتی بیٹی کی ویڈیو کو دیکھ کر لوگ خوب تعریف کر رہے ہیں۔
اسکول یونیفارم میں ملبوس یہ بچی کھانے کے بعد والدین کو راستہ دکھانے میں بھی مدد کرتی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین بچی کے اس خوبصورت عمل کی تعریف کر رہے ہیں۔
اپنی آنکھوں سے والدین کو دنیا دکھانے والی اس بچی کی ویڈیو انسٹاگرام پر 40 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔