کعبہ میں سادگی سے نکاح کیا اور پھر عمرہ کرنے چلے گئے ۔۔ جوڑے کی کعبہ میں شادی کرنے کی ویڈیو، کہیں تعریف تو کہیں تنقید

image

محبت کی منزل نکاح ہے اور اس سے پاک رشتہ قدرت نے کوئی دوسرا نہیں بنایا یہی وجہ ہے کہ مسلمان جوڑے نکاح سے اپنی زندگی کی خوشیوں کا آغاز کرتے ہیں۔ یہ ایک اہم فریضہ بھی ہے۔

آج کل کعبہ میں جا کر نکاح کرنے کا ٹرینڈ آگیا ہے ہر کوئی کوشش کر رہا ہے کہ نکاح کی سادگی سے تقریب خُدا کے گھر میں کرے اور جو صاحبِ استطاعت ہیں وہ یہ نیک فریضہ کعبہ میں جا کر ادا کر رہے ہیں۔ ایسے ہی امریکی مسلمان جوڑے نے کعبہ میں نکاح کی تقریب رکھی۔ ویڈیو:

ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سیلینا نے اپنی فوٹوگرافی ہوٹل کے جس کمرے میں کروائی اس کے عقب سے کعبہ کا منظر بھی بخوبی دکھائی دے رہا ہے۔

اس ویڈیو پر لوگ جہاں ان کی خوش قسمتی پر رشک کرتے نظر آئے وہیں ان کے اس انداز پر تنقید بھی کی کہ اسے سادگی نہیں کہتے بلکہ یہ ایک شو بازی ہے۔ ایک نیا ٹرینڈ بنا دیا گیا ہے۔

سیلینا اور سکندر ظفر دونوں امریکی نزاد جوڑہ ہے اور یوٹیوبر بھی ہیں۔ دونوں کی تصاویر کو ان کے چاہنے والے خوب پسند کرتے ہیں۔

اس ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے یشمیٰ گل نے بھی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ کسی دن میں بھی نکاح کعبہ میں کروں گی۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts