دنیا میں اب بھی اچھے لوگ موجود ہیں اور اللہ پاک نے نیک کاموں کیلئے پہلے ہی اچھے بندے چن لیے ہوتے ہیں۔ اس بات کا صاف ثبوت یہ واقعہ ہے جس نے دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
ہوا کچھ یو ں کہ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ایک شاہد نامی بزرگ شہری نے یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے اور وہ کارنامہ یہ ہے کہ اس شہری ایک ایسی جگہ خریدی جہاں پہلے ایک پب تھا جہاں نوجوان ہمیشہ ناچ گانوں میں مصروف رہتے تھے اس پب کا نام یارک پب تھا پر اب اس جگہ کا نام اس مسلمان نے سلیمان بن داؤد رکھا ہے۔
اور اپنی خؤاہش کے مطابق یہاں ایک عالی شان مسجد بنوانا چاہتا ہے جہاں 1 ہزار لوگ نماز پڑھیں گے یہی نہیں بلکہ اس شہری نے یہ بھی کہا ہے کہ اس علاقے میں 90 فیصد لوگ مسلمان رہتے ہیں تو میری یہ خواہش ہے کہ مسجد کے ساتھ ایک ٹیوشن سینٹر، لائبریری ارو دیگر علم حاصل کرنے والی اشیاء (کتابیں، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ ) بھی یہاں لا کر رکھوں تاکہ جب بھی نوجوانوں کو کسی چیز میں رہنمائی چاہیے ہو تو وہ یہاں کا رخ کریں۔
اس شہری کے اس عمل سے برمنگھم کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اسی کے ساتھ آپکو یہ بتاتے چلیں کہ یہ واقعہ آج سے 1 سال پہلے کا ہے پر اب خوب وائرل ہو رہا ہے۔