اللّٰہ کی قدرت ۔۔ دو سالہ بچہ دریائی گھوڑے کے منہ سے کیسے زندہ نکل آیا؟ ؟ دیکھنے والے حیران رہ گئ

image

بعض اوقات ایسے واقعات ہماری نظروں کے سامنے سے گزرتے ہیں جسے دیکھ کر بس یہی بات دماغ میں آتی ہے کہ، جسے اللّٰہ رکھے اسے کون چھکے۔

اسی بات سے جڑا ایک واقعہ حال ہی میں پیش آیا ہے جہاں ایک دو سالہ بچہ ایک بڑے دیوہیکل جانور کے منہ سے زندہ نکل آیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، یوگنڈا میں واقعہ جھیل ایڈورڈ کے کنارے ایک دو سالہ بچہ کھیلنے میں مصروف تھا، جو اسکے گھر سے تقریباً آٹھ سو گز دور تھی۔ بچے کو کھیلتا ہوا دیکھ کر وہاں موجود دریائی گھوڑا اچانک تیزی سے جھیل سے باہر آیا اور اپنے جبڑے میں بچے کو دبوچ کر اسے نگلنا شروع کردیا۔

حملہ کرتے ہی وہ بچے کو نگل رہا تھا کہ یہ خوفناک منظر وہاں موجود ایک مقامی شخص نے دیکھ لیا اور بغیر وقت ضائع کیے اس پر پتھر برسانے شروع کردیئے جس سے دریائی گھوڑے گھبرا گیا، جو اس بچے کو آدھا حلق میں اتار چکا تھا۔

پتھراؤ کی وجہ سے دریائی گھوڑا نے بچے کو جھیل میں لے جانے کے بجائے دوبارہ باہر اگل دیا اور خود جھیل میں واپس چلا گیا۔ اس حوالے سے مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ، اس طرح کا یہ پہلا واقعہ ہے جب کسی دریائی گھوڑے نے جھیل سے اتنی دور باہر آکر کسی پر حملہ کیا ہو۔

مقامی میڈیا کے مطابق، دریائی گھوڑے کے حملے سے بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اب اس بچے کی حالت کو خطرے سے باہر بتایا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts