دنیا میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد لڑکا و لڑکی دونوں ایک دوسرے کیلئے بڑا سہارا ہوتے ہیں۔ لیکن اگر مرد دوسری شادی کر لے تو عورت اپنے شوہر کو کسی اور کے ساتھ دیکھ کر اس پر قیامت ٹوٹ پڑتی ہے۔
جی ہاں ایسا ہی ایک واقعہ آج کل سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہا ہے جس میں ایک معصوم بیوی اچانک سے بے ہوش ہوجاتی ہے۔
جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے کیونکہ ایک دن اس عورت کا شوہر دوسری شادی کر کے گھر آجاتا ہے، ایسے میں پہلی اہلیہ جیسے ہی گھر کا دروازہ کھولتی ہے تو وہ فوراََ زمین پر گر جاتی ہے جس پر اسے شوہر ہی سہارا دے کر صوفے پر بٹھاتا ہے
دوسری جانب سب گھر والے بھی معاملہ دیکھ کر پریشان ہو جاتے ہیں تو شوہر نئی بیوی کو کہہ دیتا ہے کہ تم دوسرے کمرے میں چلی جاؤ، اس کے سامنے سے ہٹ جاؤ، یہ تب ہی ہوش میں آئے گی۔
اس کے علاوہ جب بیوی ہوش میں آتی ہے تو شوہر پر چیختی چلاتی اور اپنی سوتن کو کئی مرتبہ مارا بھی، ایسے میں اسے سمجھ نہ آئے کہ میں اب کروں کیا کیونکہ دنیا میں کوئی بھی عورت ایسی نہیں کہ جو اپنا شوہر کسی کے ساتھ بانٹ سکے۔
واضح رہے کہ اب تک اس ویڈیو کو 8 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ 285 ہزار لوگ پسند بھی کر چکے ہیں۔ یہی نہیں 7 ہزار لوگوں نے اس پر اپنی قیمتی رائے کا اظہار کیا۔