ڈونلڈ ٹرمپ کی اقوامِ متحدہ پر تنقید، بورڈ آف پیس کو ممکنہ متبادل قرار دے دیا

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کو اپنی وسیع صلاحیتوں کے باعث برقرار رہنا چاہیے تاہم ان کی جانب سے تجویز کردہ بورڈ آف پیس مستقبل میں اقوامِ متحدہ کی جگہ لے سکتا ہے۔

وائٹ ہاس میں اپنی دوسری صدارتی مدت کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تقریبا دو گھنٹے طویل خطاب کے دوران امریکی صدرنے متعدد بار اقوامِ متحدہ پر جنگوں کے خاتمے میں ناکامی کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ اقوامِ متحدہ اپنی ذمہ داریاں موثر طریقے سے ادا نہیں کر پا رہی لیکن اس کی صلاحیتیں بہت زیادہ ہیں، اسی لیے اسے جاری رہنا چاہیے۔بورڈ آف پیس کا تصور ابتدائی طور پر امریکا کی جانب سے تیار کردہ 20 نکاتی امن منصوبے کا حصہ تھا، جس کا مقصد اسرائیل-فلسطین تنازع کے خاتمے اور غزہ کی تعمیرِ نو میں مدد فراہم کرنا تھا۔

تاہم اس مجوزہ بورڈ کے منشور میں غزہ کا کوئی ذکر شامل نہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، عالمی رہنماں کو بھیجے گئے دعوتی خطوط کے ساتھ منسلک اس مسودہ منشور میں بورڈ آف پیس کو ایک وسیع تر امریکی کنٹرولڈ ادارے کے طور پر پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں تنازعات اور جنگوں کے حل میں کردار ادا کرنا ہے یہ کردار دہائیوں سے اقوامِ متحدہ انجام دیتی آ رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US