اکثر بچے والدین کی احتیاط کے باوجود ریموٹ کنٹرول سے کھیلتے ہیں اور کھیلتے کھیلتے بیٹری جیسی خطرناک چیز ان کے منہ میں چلی جاتی ہے جو جان لیوا ثابت ہوتی ہے ایسا ہی کچھ ہوا بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 2 سالہ رشیکیش کے ساتھ۔
بچے کی طبعیت اچانک بگڑی تو رشیکیش کے والدین گھبرا کر گھر کے قریبی اسپتال لے گئے جہاں پتا چلا کہ بچے نے سیل نگل لیا ہے تو اسے دوسرے اسپتال لے جایا گیا جہاں فوری طور پر آپریشن تھیٹر الارٹ کیا گیا اور بچے کی اینڈواسکوپی کی گئی۔
ڈاکٹر کے مطابق صرف 20 منٹ میں بچے کے معدے سے بیٹڑی نکالی گئی اور اگر یہ سیل جسم کے کسی حصے میں چلے جاتے تو معاملہ مزید سنگین ہوسکتا تھا اور اس سے بچے کی جان کو خطرہ بھی لاحق ہوسکتا تھا۔