میں تمھاری نوکر نہیں ہوں۔۔ مسافر کے رویے پر غصہ ہو کر ایئر ہوسٹس نے کھری کھری سنا دی! ویڈیو وائرل

image

"میں تمھاری نوکر نہیں ہوں۔ تم ہر گز مجھ سے اس طرح بات نہیں کرسکتے۔"

غصے میں کہے گئے یہ الفاظ ایک ائیر ہوسٹس کے ہیں جن کا تعلق بھارت کی انڈیگو ایئر لائن سے ہے۔ فلائٹ کے دوران مسافر کے رویے پر ایئر ہوسٹس غصہ ہو کر کیا جواب دیتی ہیں دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر کسی چیز کے نہ ملنے پر غصہ کرتا ہے اور اونچی آواز میں بات کرتا ہے جبکہ ایئر ہوسٹس اسے سمجھانے کی کوشش کررہی ہے لیکن مسافر اس سے بھی لڑنے لگتا ہے۔ ایئر ہوسٹس کہتی ہے کہ آپ کی وجہ سے ہمارے عملہ کا ایک فرد رو پڑا ہے۔ آپ کو کوئی حق نہیں کہ ہمارے عملے سے اس طرح بات کریں

نوکر ہو کر مجھ پر چلاتی ہو

اس بات کے جواب میں مسافر کہتا ہے کہ تم یہاں نوکر ہو تم مجھ پر چلا رہی ہو تو ایئر ہوسٹس کہتی ہے میں تمھاری نوکر نہیں ہوں میں یہاں ملازمت کرتی ہوں اور چلا اس لئے رہی ہوں کیوں کہ تم مجھ پر چلا رہے ہو۔ اتنے میں دوسری ایئر ہوسٹس آ کر اسے لے جاتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے آتے ہی صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بے شک ایئر ہوسٹس ہمارے آرام کی خاطر جہاز میں موجود ہوتی ہیں لیکن کسی کو حق نہیں کہ ان سے بدتمیزی کرے یا ان کی تضحیک کرے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts