شدید طوفانی بارش میں بھی دعا مانگتے رہے ۔۔ بیت اللّٰہ میں طواف کے روح پرور مناظر، خوبصورت ویڈیو

image

خانہ کعبہ مسلمانوں کے لیئے دنیا کی سب سے خوبصورت اور مقدس جگہ ہے جہاں جانا اور بیت اللّٰہ کے سامنے کھڑے ہو کر دعا مانگنا، یہ وہ خواب ہے جو ہر کوئی دیکھتا ہے۔

کل مکہ مکرمہ میں کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں، جس کے بعد بیت اللہ شریف کی چھت پر برسنے والی بارش اور میزابِ رحمت سے گرتے پانی کے قطروں کے روح پرور مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

بارش کے دوران عمرہ زائرین نے طواف جاری رکھا، جس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ معتمرین کو طواف کےدوران اللہ سے اپنی التجائیں مانگتے دیکھا جا سکتا ہے جو بارش کے دوران اللہ سے اپنے اور اپنے پیاروں کے لیے خیر کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔

دوسری جانب مدینہ منورہ میں بھی بارانِ رحمت برستی رہی۔

بارش کے بعد مسجد کے داخلی اور خارجی راستوں سے پانی نکالنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ زائرین آسانی اور سہولت کے ساتھ مناسک اور عبادات ادا کر سکیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts