ماں اور اولاد کی محبت ایسی ہے، کہ ماں جب تک اپنے لخت جگر کا چہرا نہ دیکھ لے اسے سکون نہیں آتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ماں کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر فلسطین سے تعلق رکھنے والی ایک ماں کی ویڈیو نے صارفین کو بھی جذباتی کر دیا ہے، کیونکہ اس کی مامتا اس بات کو ماننے کو تیار نہیں نہ تھی کہ اس کا بچہ اب اس دنیا میں نہیں رہا۔
عام طور پر فلسطین میں مائیں اسرائیلی درندگی پر اپنے بچوں کی شہادت پر فخر محسوس کرتی ہیں، تاہم اگر بچے کا جسد خاکی اور چہرا نہ دیکھ لیں، تو انہیں سکون نہیں آتا ہے۔
ایسی ہی ایک ماں کو بھی یہی غم تھا کہ اس کے بچے کا چہرا تو ایک بار اسے دکھ جاتا، کیا وہ زندہ بھی ہے یا نہیں، یا پھر اسے اسرائیل نے قید کر لیا ہے۔
کیونکہ بیٹا کئی سال سے ماں سے الگ تھا، تو اچانک ماں کو سرپرائز دینے کے لیے بیٹے نے غزہ کا رخ کیا۔ اور پھر اچانک ماں کے سامنے آ گیا، ماں کے چہرے کے تاثرات نے سب کو جذباتی کر دیا۔
ماں نے دیکھتے ہی بیٹے کو گلے لگا لیا، آنکھوں میں خوشی کے آنسو، چہرے پر مسکراہٹ اور لبوں پر بیٹے کا نام، ماں نے بچے کو گلے ایسے لگایا کہ جیسے وہ کافی عرصے سے اس لمحے کا انتظار کر رہی ہو۔
سوشل میڈیا ویڈیو نے سب کو جذباتی تو کیا ہی، ساتھ ہی ویڈیو نے سب کو حیران بھی کر دیا تھا۔ بیٹے نے ساتھی کے ہاتھ میں موبائل دے کر خفیہ کیمرے کے ذریعے ماں کے تاثرات ریکارڈ کر لیے، جس نے سب کے دل کو موم کر دیا۔