بیٹا 1 سال کا تھا، بیوی ہمیں اکیلا چھوڑ کر چلی گئی ۔۔ وطن کی خدمت کرنے والا فوجی اکیلے اپنے بیٹے کو کس طرح پال رہا ہے؟

image

ایک فوجی ملک کی خدمت کرنے کے لیے اپنی زندگی وقف کر دیتا ہے اور گھر والوں سے بھی کنارہ کرلیتا ہے۔ لیکن ایسا ہر سپاہی کی زندگی میں نہیں ہوتا۔ عموماً خیال کیا جاتا ہے فوجیوں کے گھر والے ان کا ہر طرح سے خیال کرتے ہیں ان کی بیویاں اپنے صبر سے ان کی ہمت بڑھاتی ہیں۔ لیکن ایک فوجی ایسا بھی ہے جس کی بیوی اسے اس وقت چھوڑ کر گئی جبکہ اس کا بیٹا 1 سال کا دودھ پیتا بچہ تھا اور بیوی کسی اور کی چاہت میں گھر چھوڑ کر چلی گئی۔

یہ وہ وقت تھا جب اس قابل فوجی نے اپنے نوکری کو بھی بخوبی نبھایا اور اپنے بیٹے کی اکیلے پرورش کی۔ شروعات میں اس کی والدہ نے ان کا ساتھ دیا مگر ایک وقت آیا جبکہ ماں بیمار پڑگئی۔ وہاں ستیش کو 3 نوکریاں بیک وقت نبھانی پڑی۔ وطن کی خدمت، ماں کی خدمت اور بیٹے کو اکیلے سنبھالا۔ لیکن ماں نے بہت جلد ساتھ چھوڑ دیا اور وہ دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ یہ وہ وقت تھا جب آگے بڑھنے کے راستے ختم ہوتے لگ رہے تھے اور اکیلے نظام چلانا مشکل محسوس ہوا۔ لیکن ستیش نے ہمت نہ ہاری اور اکیلے ہی بیٹے کو پالا۔

آج ان کا بیٹا 7 سال کا ہوچکا ہے اور اب یہ دونوں ایک دوسرے کے لیے زندگی میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ستیش کہتے ہیں مرد بھی عورت کی طرح ایک وقت میں کئی کرداروں کی زندگی جیتا ہے۔ وہ ماں کا فرض بھی نبھاتا ہے اور باپ کا بھی۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts