سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی داستان کے بارے میں بتائیں گے۔
ایک ایسا ہی بیٹا اپنی والدہ کے لیے دعا کر رہا ہے، جسے امید ہے کہ ایک نا ایک دن اس کی والدہ بھی اسی کی طرح اسلام قبول کر لے گی۔
والدہ سے محبت کرنے والا بیٹا بلال عبدالکریم مصنف اور صحافی ہے، جبکہ بلال کا تعلق ایک مسیحی گھرانے سے ہے۔
بلال سوشل میڈیا پر بھی اسلام کے حق پر مضبوط بیانیے رکھتے ہیں، جبکہ فلسطین، چینی، روسی مسلمانوں کے حوالے سے بھی آواز اٹھاتے دکھائی دیتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ وہ اپنی والدہ کو کئی بار اسلام کی اچھائیوں سے متعلق بتا چکے ہیں، لیکن والدہ بیٹے کو سنتی تو ہیں تو وہ مذہبی طور پر عیسائیت کی ہی طرف ہیں۔
اسی حوالے سے بیٹے نے اپنے چاہنے والوں سے ایک دعا کے لیے بھی درخواست کی، جس نے کئی صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
بلال نے دعا کرتے ہوئے کہا میں آپ سب سے دعا کی درخواست کرتا ہوں، تاکہ میری امی مسلمان ہو جائیں۔ وہ ہمیشہ ہر خوشی کے موقع پر ہمیں خوش دیکھنا چاہتی اور ہر ممکن کوشش کرتی ہیں، کہ ہم خوش رہیں۔
اسی لیے اب میں کوشش کرنا چاہتا ہوں کہ میں اپنی امی کو تحفہ دوں۔ ایسا تحفہ، جو ہم دونوں کو مزید قریب لے آئے گا، اس دنیا کے بعد جنت میں۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ بلال نماز پڑھنے کے بعد سے کافی حد تبدیل ہوئے ہیں، ان کی زندگی میں اسلام کافی عمل دخل ہے، جو انہیں مزید مذہبی بنا رہا ہے۔