اللہ کے گھر معجزہ دیکھنے کو آیا۔ جی ہاں ہوا کچھ یوں کہ 20 منٹ تک اس عمرہ زائر کی سانس بند رہی۔ جس پر اسے ہلال احمر کے اہلکار باب جبریل ہیلتھ سینٹر کے ایمرجنسی وارڈ میں ایک ایشیائی شخص کو لے آئے ۔ جس پر ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس کی سانس کا نظام معطل ہے۔
اس کے بعد فوری طور پر سی پی آر کا عمل شروع کیا گیا اور 20 منٹ تک اس کے دل کو دوبارہ حرکت میں لانے کی کوشش کی گئی، بالآخر اس کے دل نے کام کرنا شروع کر دیا یہی نہیں اسے سانس بھی آنے لگا۔ مزید یہ کہ زندہ حالت میں دیکھنے کے بعد اس عمرہ زائر کو مکمل طبی معائنہ کیلئے مدینہ منورہ جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ باب جبریل ہیلترھ سینٹر مسجد نبویﷺ کے قریب واقع ہے، یہ ایک ہیلتھ کمپلکس سینٹر ہے، یاد رہے مسجد نبویؤ کے نزدیک کئی ہیلتھ کیئر سینٹر کام کر رہے ہیں۔ جہاں 24 گھنٹے تربیت یافتہ عملہ اور جدید مشینیں موجود رہتی ہیں۔