عمارتوں میں موجود لفٹ کا استعمال تو آپ لوگ ہر روز ہی کرتے ہوں گے جس دوران آپ کے ذہنوں میں وسوسے بھی آتے ہوں گے کہ کہیں لفٹ گر نہ جائے۔
ایک ایسا ہی واقعہ اب حقیقت میں پیش آیا ہے جب ایک اسٹریچر پر لیٹے مریض کو لفٹ میں لے جایا گیا تو مناظر بہت خوفناک طرز کے تھے۔ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لفٹ کسی اسپتال کی ہے مگر یہ تفصیلات معلوم نہ ہوسکی کہ واقعہ کس ملک میں پیش آیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مریض کو اسٹریچر پر نیچے کسی فلور پر اتارا جا رہا ہے اور جیسے ہی اسٹریچر پر لیٹے مریض کو لفٹ کے اندر داخل کرتے ہیں تو لفٹ نیچے گر جاتی ہے، اسٹریچر پر لیٹا مریض اندر گر جاتا ہے اور باہر موجود لوگ تکتے رہ جاتے ہیں۔
دل دہلا دینے والے ویڈیو مناظر سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں قید ہوجاتے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کئی بار شئیر کی گئی ہے اور 10.8 ملین سے زیادہ صارفین دیکھ چکے ہیں۔