نماز سے بے انتہا محبت، کبھی نہ نماز چھوڑنے والا خدا کا یہ نیک بندہ کون تھا اور اس کا انتقال کیسے ہوا؟

image

نماز کی ادائیگی بے شک ایک عظیم عمل ہے اور جو نماز کو مسلسل اپنا دوست بنا لیں دنیا میں اس شخص سے زیادہ خوش قسمت انسان اور کوئی نہیں ہوسکتا ہے۔

دنیا میں کئی ایسے انسان گزرے ہیں اور آج حیات بھی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں ایک بھی نماز قضاء نہیں کی انہی میں ایک اللہ کے نیک بندے کے بارے میں آج ذکر کریں گے جس نے چالیس سال میں ایک نماز نہیں چھوڑی۔ اس بندے کی اللہ سے محبت کا اندازہ آپ لگا سکتے ہیں۔

نماز سے محبت کرنے والے شخص کا نام شیخ معلوم ہوا ہے اور اسے دنیا سے گزرے 3 سال ہوچکے ہیں۔ پاکستان ریپبلک کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کی کوئی اولاد نہیں تھی اور اس کی بیوی فوت ہوچکی تھی، اس نے 40 سال تک مسجد میں ایک بھی نماز نہیں چھوڑی۔

بتایا جاتا ہے کہ جولائی 2019 میں یہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران انتقال کر گئے تھے اور سب نے ان کی نماز کی حالت میں وفات کی تصدیق کی تھی۔

تقریباً 40 سال قبل یہ شیخ نماز ہونے سے پہلے ایک مسجد میں آئے اور امامِ مسجد سے کہا کہ اگر میں مسجد میں لگاتار دو نمازیں نہ پڑھوں تو سمجھ لینا کہ میں اپنے گھر میں مر گیا ہوں۔

مذکورہ شخص کا تعلق کس مسلم ممالک سے تھا یہ معلوم نہ ہوسکا، تاہم سوشل میڈیا صارفین اس شخص کی اللہ اور نماز سے محبت کو دیکھ کر خوب متاثر ہو رہے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts