شروع سے ہی افغانستان تعلیم اور دیگر شعبوں میں مشکلات کا شکار رہا ہے۔ وہاں اس وقت طالبان کی حکومت ہے جو لڑکیوں کی تعلیم حاصل کرنے کے حق میں نہیں اور گزشتہ دنوں پابندی بھی عائد کردی ہے۔
اسی حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں لائیو پروگرام میں ایک افغان پروفیسر کو شو میں مدعو کیا گیا جنہوں نے غصے میں آکر اپنی ڈگریاں ہی پھاڑ دیں۔
تفصیلات کے مطابق افغان پروفیسر شبنم نسیمی نے لائیو ٹی وی پروگرام میں ڈگریاں پھاڑتے ہوئے طالبان کے اقدام کو مسترد کیا ہے۔
شبنم نسیمی نے کہا کہ اگر اس ملک میں تعلیم حاصل کرنے سے روکا جارہا ہے تو مجھے بھی ان ڈگریوں کی ضرورت نہیں ہے۔
لائیو پروگرام میں ان کا غصے بھرے لہجے میں کہنا تھا کہ اگر میری بہن بیٹیاں تعلیم حاصل نہیں کر سکتیں تو مجھے بھی ان ڈگریوں کی ضرورت نہیں اور یہ بات کہ وہ اسی وقت اپنی ڈگریاں پھاڑ دیتے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اس پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔
دیکھئے ویڈیو۔