طیارے میں مسافروں کے درمیان تھپڑوں کی بارش ۔۔ ہاتھا پائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، لڑائی کی کیا وجہ سامنے آئی؟

image

لڑائی جھگڑے کی صورتحال کہیں بھی پیش آسکتی ہے خواہ وہ گھر ہو یا بازار۔ سوشل میڈیا پر انہی طرز کی ویڈیوز ہی وائرل ہوتی ہیں جس میں کوئی نہ کوئی فساد اور مار دھاڑ موجود ہو۔

اس بار لڑائی کا معاملہ کسی گھر یا بازار میں نہیں بلکہ طیارے میں پیش آیا جب مسافر آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ الجھ پڑے ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بینکاک سے کولکتہ جانے والی تھائی لینڈ کی ایک پرواز کے دوران مسافر ایک دوسرے سے دست وگریباں ہوگئے اور پھر تھپڑوں کی برسات کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر جن میں ایک ائی ہوسٹس خاتون بھی شامل ہوتی ہیں وہ ایک شخص کے ساتھ بحث میں مصروف ہیں، دیکھتے ہی دیکھتے بحث اتنی بڑھ جاتی ہے کہ وہ آپس میں دست و گریباں یوجاتے ہیں۔ ائیر ہوسٹس بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کرتی ہے مگر مردوں کی لڑائی رکوانے میں ناکام ہوجاتی ہے۔

طیارے میں سوار ایک مسافر کے مطابق یہ واقعہ 26 دسمبر کو اس وقت پیش آیا جب طیارہ ٹیک آف کے لیے رن وے پر اتر رہا تھا۔ تاہم لڑائی کس بات ہو رہی تھی اس کی وجہ واضح طور پر معلوم نہ ہوسکی۔

طیارے میں جھگڑے کی ویڈیو کسی نے موقع پر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts