کعبہ شریف اور مسجد نبوی ﷺ میں ہونے والے معجزات اور روح پرور مناظر کی ویڈیوز اور خبریں اکثر سوشل میڈیا کی زینت بنتی ہیں، آج ہم آپ کو حرمین شریف میں پیش آنے والے ایسے ہی ایک ایک خوبصورت واقعہ کے بارے میں بتائیں گے۔
زیر نظر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرمین شریفین میں نماز کی ادائیگی کے دوران ایک نمازی کے سر پر ایک پرندہ آکر بیٹھ گیا۔ نمازی اس دوران نماز ادا کرنے میں مصروف رہا۔
نمازی نماز پڑھتا رہا اور پرندہ اس کے سر پر موجود رہا۔ نماز میں اس قدر سنجیدگی اور انہماک اور اللہ سے سچی لگن پر مبنی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے اور دیکھنے والوں نے اس پر بھرپور پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ سے منسوب ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے انپے ایک پیغمبر سے فرمایا: میں اپنے عبادت گزار بندے سے نماز میں تین چیزوں کا طالب ہوں۔ جسم کی نیاز مندی، دل کی یکسوئی اور آنکھوں سے بہنے والے آنسو۔ اگر بندہ یہ تینوں چیزیں میری نذر کر دے تو مجھے میری عزت کی قسم! میں اس کے اتنا قریب ہو جاتا ہوں کہ اس سے زیادہ اور بہتر قرب کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
اس ویڈیو میں بھی دیکھا گیا کہ نمازی نے نماز کے دوران پرندہ سر پر بیٹھنے کے باوجود اپنی نماز نہیں چھوڑی بلکہ عبادت میں اس قدر محو رہا کہ دیکھنے والے حیران ہوگئے ہیں۔