بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی والدہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے 100 سال کی عمر میں دنیا سے چل بسیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہیرابین مودی گجرات کی ایک کارڈیولوجی اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ گئی۔
مودی نے والدہ سے متعلق اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ مجھے ماں کی ایک بات ہمیشہ یاد رہتی ہے کہ ذہانت سے کام لو اور زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزارو۔
مودی نے یہ بھی بتایا کہ اخری دم تک ماں میرا منہ پوچھتی تھی وہ کبھی سونے کے زیوارت نہیں پہنتی تھی ان کی سادگی سے زندگی گزارنے پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
نریندر مودی کے مطابق آج بھی ان کی والدہ کے نام پر کوئی اثاثے نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں کوئی دلچسپی تھی۔