گزشتہ کچھ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہوتی دیکھنے میں آرہی ہے جس میں مسجد الحرام میں برفباری کے مناظر دکھائے جارہے ہیں۔ جبکہ سعودی محمکہ موسمیات کے مطابق اس ویڈیو میں کوئی سچائی نہیں۔ ویڈیو دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خانہ کعبہ کے اردگرد برف گرتی محسوس ہورہی ہے اور لوگ سیلفیاں لیتے بھی نظر آرہے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے اور صارفین مختلف تبصرے بھی کررہے ہیں۔
البتہ سعودی میٹرولوجیکل سینٹر کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں برفباری کی ویڈیو جعلی ہے اسے بغیر تصدیق کے پھیلایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب بنیادی طور پر صحرائی علاقہ ہے جہاں برفباری ہونا کسی معجزے سے کم نہیں۔