بلیاں جب کسی کے ہاتھوں سے پَل جائیں تو وہ کسی صورت آپ سے دور نہیں رہ سکتیں۔ معصوم بلیاں آپ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ہر حربہ آزما سکتی ہیں کیونکہ انہیں آپ سے محبت ہوجاتی ہے۔
ویسے تو دنیا بھر سے بلیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں لیکن جو ویڈیو اس وقت مقبول ہو رہی ہے اس نے دیکھنے والوں کے دل جیت موم کر دیئے۔
ایک بلی جو ترکیہ کے شہر استنبول کی ہے اس نے مسجد کے امام کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کونسے حربے آزمائے دیکھنے والوں کے دل موم کر دیئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ استنبول میں اِمام مسجد تلاوت قرآن پاک کر رہے ہیں اور بلی کس طرح امام صاحب کی توجہ حاصل کرنے کے لئے مختلف حربے استعمال کر رہی ہے۔
بلی کبھی امام صاحب کے ہاتھوں پر اپنا چہرہ مسلتی ہے تو کبھی چہرے کی طرف لپک کر توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
یہ وائرل ویڈیو ٹوئٹر پر شئیر کی گئی ہے جسے اب تک 11 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔