20 دوستوں سے آئی فون لینے کے بعد انہیں بیچ کر گھر خرید لیا ۔۔ یہ انوکھا واقعہ کہاں پیش آیا جب لڑکی نے اپنے بیس دوستوں کے دن میں تارے دکھا دیے؟

image

آئی فون دنیا کے مہنگے ترین اسمارٹ فون سمجھے جاتے ہیں اور یہ وہی خرید سکتے ہیں جن کے پاس پیسوں کی کوئی کمی نہیں۔ وہ بہت خوش قسمت لوگ ہوں گے جنہیں آئی فون تحفے میں دیا جاتا ہوگا۔ آئی فون کی قیمت لاکھوں میں ہوتی ہے۔

چین سے ایک ایسی لڑکی سامنے آئی ہے جس نے اپنے 20 دوستوں (بوائے فرینڈز) سے 20 آئی فون تحفے میں لیے اور پھر ایسا کام کیا جس کے بعد اس کی زندگی ہی بدل گئی۔ اب اس لڑکی کی کہانی کو مذاحیہ انداز سے لیا جائے یا پھر لڑکی کی عقل مندی کہا جائے اس کا فیصلہ آپ لوگ کریں۔

چین میں ایک خاتون نے اپنے 20 دوستوں کو 20 آئی فون خریدنے پر آمادہ کیا اور پھر گھر خریدنے کے لیے سارے موبائل فون بیچ ڈالے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی خاتون نے اپنے 20دوستوں میں سے ہر ایک کو آئی فون خریدنے کو کہا۔ جب اس کے سب دوستوں نے ایک کے بعد کر کے آئی فون دے دیئےتو اس نے انہیں فوری طور پر ری سائیکلنگ سائٹ پر فروخت کر دیے جس سے ہر ایک کے تقریباً £725 کمائے گئے۔

اس کے بعد اس نے فنڈز کا استعمال ایک گھر خریدنے کے لیے کیا۔ یہ سب کچھ ہونے کے بعد لڑکی کے تمام دوستوں جب اس سچائی کا علم ہوا تو انہیں اپنی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگا جب اس نے بتایا کہ وہ گھر کیسے حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts