بہت سے لوگوں نے اسلام قبول کیا۔۔ آسٹریلیا میں اسلام پھیلانے والے پہلے مسلمان کون ۔۔ پاکستان سے کیا تعلق تھا؟

image

آسٹریلیا دنیا کا خوبصورت ترین ملک ہے، یہاں ابتدائی انسانی آبادکاری کا اندازہ 42000 سے 48000 سال قبل کا لگایا گیا ہے۔

آسٹریلیا میں اسلام ایک اقلیتی مذہب ہے۔ 2011ء کی مردم شماری کے مطابق 476291 یعنی 2.2 فیصد آسٹریلوی باشندے مسلمان ہیں۔یہ تعداد اسلام کو آسٹریلیا میں چوتھا بڑا مذہب بناتی ہے۔ جزائر کوکوس میں حالیہ مردم شماری کے مطابق مسلمان آبادی اپنی زیادہ شرح پیدائش اور موجودہ غیر ملکی آباد کاری قانون کی وجہ سب سے زیادہ ہے۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہے جس کے مطابق آسٹریلیا کی سرزمین پر اسلام متعارف کرانے والے بلوچ اونٹ بان تھے، 1860 بلوچ قوم کے اجداد کی آسٹریلیا میں آمد ہوئی اور اور 1900 کے اوائل تک انہوں نے اپنے ’صحرائی جہازوں‘ یعنی اونٹوں کو بطور زریعہ معاش استعمال کیا، لیکن گزرتے وقت کے ساتھ آسٹریلوی معیشت میں کردار ادا کرتے ہوئے دوسرے پیشے اپنا لیے، جن میں اوور لینڈ ٹیلی گراف اور ٹرانس آسٹریلین ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر شامل تھی۔

1884 میں، بلوچ اونٹ بانوں نے ہرگوٹ اسپرنگس (مری، جنوبی آسٹریلیا) میں ایک مسجد ہاتھ سے تعمیرکی، جو آسٹریلیا کی پہلی مسجد بھی ہے۔مسجد کی اس تعمیر نے بلوچ کمیونٹی کو آسٹریلیا کی سرزمین پر اسلام کو متعارف کرانے والی قدیم ترین مسلم کمیونٹی بنا دیا۔یہ وہ معلومات تھیں جو اس پوسٹ میں شامل تھیں۔

آسٹریلیا کے تاریخ کے مطابق آسٹریلیا آنے والے ابتدائی مسلمانوں کا تعلق انڈونیشیا سے تھا اور وہ ماہی گیر تھے۔ آسٹریلیا کے قدیم باشندوں کے مسلمانوں سے تعلقات تھے اور ابوریجنل کہلانے والے بہت سے لوگوں کو اب تک اسلام سے دلچسپی ہے۔

اولین مسلمان انڈونیشیا کے مکاسانی باشندے تھے جو ماہی گیری کی غرض سے آسٹریلیا پہنچے تھے۔ یہ لوگ پہلی بار آسٹریلیا کب آئے تھے اس کا تعین تو ابھی نہیں کیا جا سکا لیکن لگ بھگ پانچ سو سال کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔

اس بات کو یوں بھی تقویت ملتی ہے کہ آسٹریلیا میں تسمانیہ کا بڑا جزیرہ اور بحر جنوبی، بحر ہند اور بحر الکاہل کے کئی چھوٹے بڑے جزائر شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے ہمسایہ ممالک میں انڈونیشیا، مشرقی تیمور اور پاپوا نیو گنی شمال کی طرف، سولومن جزائر، وانواتو اور نیو سیلیڈونیا شمال مشرق کی طرف اور نیوزی لینڈ جنوب مشرق کی طرف موجود ہے۔

انڈونیشیا کے ہمسایہ ملک ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا میں اولین مسلمانوں کا تعلق انڈونیشی باشندوں سے زیادہ قرین قیاس ہے تاہم آسٹریلیا کی سرزمین پر اسلام متعارف میں بلوچ اونٹ بانوں کا حوالہ بھی 1860 سے 1910 تک کی کچھ تحقیقی رپورٹس میں ملتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts