برف کی داڑھی اور جمے ہوئے جانور ۔۔ خون جما دینے والی بر فباری نے منفی سینٹی گریڈ میں لوگوں اور جانوروں کا کیا حال کر دیا ؟ دیکھئے ویڈیو مناظر

image

سردیوں کا بھی الگ ہی مزہ اور ایک خوبصورت ہوتا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس وقت سردی عروج پر ہے۔ سوشل میڈیا پر برف باری میں کھیلتے اور لطف اٹھاتے لوگ اپنی ویڈیوز شئیر کرتے نظر آتے ہیں جنہیں دیکھ کر دل چاہتا ہے اسی مقام پر پہنچ سیر و تفریح کے لیے جائیں، مگر جب سردی جسم و جان کو چھوتی ہے تو اچھے اچھے ہار مان جانتے ہیں۔

دنیا کے بیشتر ممالک اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں لیکن ایسا سرد علاقہ بھی دنیا میں موجود ہے جہاں انسان کے چہرے پر منٹوں میں برف جم جاتی ہے۔

مینیسوٹا ایک وسط مغربی امریکی ریاست ہے جو کینیڈا اور جھیل سپیریئر سے متصل ہے، جو جھیلوں میں سب سے بڑی ہے۔ وہاں سے ایک شخص نے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے جس کو دیکھنے کے بعد سردی سے خوف آنے لگے گا۔

ویڈیو میں شخص کو دیکھا جا سکتا ہے جو اپنی ویڈیو بنا رہا ہے کہ سخت برفانی علاقے میں کھڑے رہتے ہوئے پانچ منٹ، 15 منٹ، پھر ایک گھنٹہ اور پھر دو گھنٹے بعد اس کے چہرے پر کیا ہوتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص کے چہرے، داڑھی ہونٹ، پلکوں اور بھنوں پر اتنی برف جم جاتی ہے کہ اس کا کچھ بولنا مشکل ہوجاتا ہے۔

نوجوان کی داڑھی پر لمبی لمبی برف جم جاتی ہے جس سے اس کا چہرہ برف کی طرح سخت ہوجاتا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ ایک شدید برف باری میں مویشی پوری طرح برف سے ڈھ گئے۔ برف کی چادر اوڑھے جانوروں کو دیکھ لوگ حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ دیکھئے نیچے دی گئی ویڈیو میں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts