مکیش امبانی کا گھرانی صرف بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں سب کی توجہ حاصل کر لیتا ہے، اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ نیتا امبانی اپنے شوہر اور گھر کو ایک روایتی بھارتی فیملی کی طرح جوڑ کر رکھے ہوئے ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی فیملی کی دلچسپ روایات کے بارے میں بتائیں گے۔
امبانی فیملی میں دیرو بھائی امبانی اور ان کی اہلیہ نے فیملی کو جوڑ کر رکھا تھا، تاہم دیرو بھائی کی وفات کے بعد کاروبار کو امبانی برادرز نے سنبھال لیا تھا۔
مکیش اور انیل امبانی نے کاروبار کو بانٹ لیا اور پھر بٹوارے کے بعد دونوں بھائیوں میں دوریاں پیدا ہو گئیں، ساتھ ہی مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی نے اپنے گھر میں وہی روایتیں قائم رکھیں جو کہ ان کی ساس چاہتی تھیں۔
ہر محفل اور تقریب میں اپنے سسر دیرو بھائی کو یاد کرنا اور دیا جلانا، خوش اخلاق اور ہر ایک سے سلام دعا، انہیں ہر ایک میں توجہ طلب بناتا ہے۔
لیکن اس سب میں نیتا امبانی اپنی بہوؤں کے انتخاب پر بھی کافی سنجیدہ ہیں، ان کی دونوں بہوؤیں کسی عام گھرانے سے نہیں ہیں، بلکہ امیر زادیاں ہیں۔
بڑی بہو شلوکا مہتا امبانی خاندان کے بڑے چشم و چراغ آکاش امبانی کی اہلیہ ہیں، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ امبانی خاندان کے ساتھ جڑنے سے پہلے ہی شلوکا امیر تھیں، ان کے والد بھارت کی سب سے بڑی ڈائمنڈ کمپنی کے مالک ہیں۔
جبکہ 2018 کی رپورٹ کے مطابق شلوکا مہتا کی نیٹ رتھ 18 بلین ڈالرز تھی، جبکہ اب امبانی خاندان میں بیاہنے کے بعد ان کی جائیداد اور نیٹ ورتھ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
جبکہ دوسری بہو یعنی آننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ بھی سسرال والوں سے کم نہیں ہیں۔ مشہور بھارتی کمپنی اینکور ہیلتھ نیٹ ورک میں رادھیکا کے والد کی ہے جس میں وہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے طور پر ذمہ داری نبھا رہی ہیں۔
دونوں بہوؤیں اپنی ساس کو خوب ٹکر دے رہی ہیں، لیکن ان کی ساس کا رویہ ایسا معلوم نہیں ہوتا ہے، کہ انہیں مشکل ہو، نیتا بھی بہوؤں کو بیٹی ہی سمجھ کر ان سے پیار کر رہی ہیں، تاہم گھر میں کیا ہوتا ہے، یہ تو گھر والے ہی بہتر جانتے ہیں۔