جیسے ہی بچے کو کمرے سے نکالا تو ۔۔ ماں کیسے جان کی پرواہ کئے بغیر اپنے نومولود بچے کو بچانے کیلئے جان پر کھیل گئی؟

image

ماں دنیا کے خوبصورت ترین رشتے کا نام ہے، اﷲ تعالیٰ نے اس کائنات میں سب سے خوبصورت چیز تخلیق کی وہ ماں باپ ہیں جن کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا، بالخصوص ماں جیسی ہستی کو سب سے زیادہ فوقیت حاصل ہے، نرم و نازک سے لڑکی ماں بننے کے بعد بڑے سے بڑے طوفانوں سے بھی ٹکراجاتی ہے۔

ایسا ہی اس ویڈیو میں بھی دیکھ سکتے ہیں کہ ایک ماں نے زلزلے سے لرزتی عمارت میں موجود اپنے بچے کیلئے اپنی جان داؤ پر لگادی۔ زلزلے کے دوران پوری بلڈنگ خالی تھی لیکن اس ماں کا بچہ گھر میں موجود تھا۔

باہر موجود ماں اپنی زندگی کی پرواہ کئے بغیر جھولتی ہوئی بلڈنگ میں داخل ہوگئی اور واکر میں موجود بچے کو بچایا، اللہ کی شان دیکھیں کہ جیسے ماں بچے کو لے کر کمرے سے نکلی، کمرے کی چھت زمین بوس ہوگئی۔

یوں تو ماں باپ کے احسانات ایسے ہیں جن کی کوئی حد نہیں البتہ ماں چوں کہ اولاد کی ولادت سے لے کر تعلیم و تربیت تک ہر میدان میں زیادہ مشقت برداشت کرتی ہے، اس لیے بعض احادیث سے پتا چلتا ہے کہ ماں کے حقوق باپ سے مقدم اور زیادہ ہیں اور اس ویڈیو نے بھی ماں کے پیار اور ممتا کے لازوال جذبے کو مزید تقویت دی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts