میں وضو کر کے نماز پڑھنے لگی ہوں ۔۔ شادی کی تقریب کے دوران دلہن نے خود کا حلیہ ہی بدل لیا جو سب کیلئے مثال بن گئی

image

نماز کی پابند لڑکی نے نماز کیلئے لاکھوں روپے کا میک اپ دھودیا، ماں کی ناراضگی کی پرواہ کی نہ مہمانوں کے سامنے میک کے بغیر آنے سے پریشانی ہوئی، نوجوان لڑکی اپنے اقدام سے ہر مسلمان کیلئے مثال بن گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک اسٹوری کے مطابق سعودی عرب میں ایک لڑکی کی شادی تھی، مغرب کی نماز کے بعد دلہن کا میک اپ وغیرہ کیا گیا، اسی اثنا میں اس لڑکی نے عشاء کی آذان سنی اور پہلے عشاء کی نماز پڑھنا مناسب سمجھا۔

لڑکی نے اپنی ماں سے کہا کہ: میں وضو کر کے نماز پڑھنے لگی ہوں۔ تو لڑکی کی ماں حیرت سے اسے دیکھتے ہوئے بولی: کیا تم پاگل ہو؟، مہمان تمہیں دیکھنے کے لیے انتظار کر رہے ہیں اور تمہارے میک اپ اور بناؤ سنگار کا کیا ہوگا؟۔

یہ تو سارا پانی سے دھل جائے گا میں تمہاری ماں ہوں اور تمہیں نماز نہ پڑھنے کا حکم دیتی ہوں اور کہا کہ اگر تم نے ابھی وضو کیا تو میں تم سے ناراض ہو جاؤں گی۔

بیٹی نے جواب دیا کہ اللہ کی قسم میں یہاں سے تب تک نہ جاؤں گی جب تک نماز ادا نہ کر لوں، میں کسی کو خوش کرنے کے لیے اپنے اللہ کی نافرمانی نہیں کر سکتی۔ اسکی ماں نے کہا مہمان تمہیں میک اپ کے بغیر دیکھ کر کیا کہیں گے، وہ تمہارا مذاق اڑائیں گے اور تم کسی کو بھی اچھی نہیں لگو گی۔

لڑکی ماں کی بات سن کر مسکراتے ہوئے بولی: آپ اس لیے پریشان ہو رہی ہو کہ میں لوگوں کی نظر میں خوبصورت نہیں لگوں گی، لیکن میں تو اپنے پیدا کرنے والے کی نظر میں خوبصورت بننا چاہتی ہوں۔

لڑکی نے وضو کیا جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا میک اتر گیا لیکن اسے میک اپ خراب ہونے کا کوئی افسوس نہیں تھا اور نہ ہی لوگوں کے اچھا برا کہنے کا کوئی خیال تھا کیوں کہ اسے لوگوں سے زیادہ اپنے اللہ سبحان و تعالی کے سامنے سرخرو ہونا تھا۔

دلہن نے نماز شروع کی اور حالت سجدہ میں وہ لطف پایا جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے، اسے تو پتا بھی نہیں تھا کہ یہ اسکی زندگی کا آخری سجدہ ہوگا۔ وہ لڑکی حالت سجدہ میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملی۔

وہ اللہ کو قریب کرنا چاہتی تھی اللہ عزوجل نے اُسے اس حالت سجدہ میں اپنے قریب کیا جہاں ہر مسلمان اللہ کے قریب ہوتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts