بریانی نے لڑکی کی جان لے لی ۔۔ باہر سے آن لائن آرڈر پر منگوائی بریانی کھانے کے بعد لڑکی کے ساتھ کیا ہوا جس سے وہ انتقال کر گئی؟

image

بریانی سب کی پسندیدہ غذا ہے جسے کھانے کے لیے لوگ اکثر ہوٹلوں کا رخ کرتے ہیں اور کبھی باہر سے آرڈر پر بھی منگواتے ہیں۔

گھر کے پکائے ہوئے کھانے تو صفائی ستھرائی کے ساتھ بنتے ہیں مگر باہر کے کھانوں میں کتنی صفائی کا خیال رکھا جاتا ہے اس حوالے سے کوئی نہیں جانتا ہے۔

اب ایک لڑکی نے باہر سے آن لائن بریانی آرڈر کی جسے کھانے کے بعد وہ انتقال کر گئی۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آیا جب ایک 19 سالہ لڑکی نے آن لائن بریانی منگوائی جسے کھا کر اس کی حالت خراب ہوئی اور پھر وہ انتقال کر گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعہ سے متعلق بتایا کہ انجو نامی لڑکی نے 31 دسمبر کو مقامی ریسٹورینٹ سے آن لائن آرڈر دے کر بریانی منگوائی تھی جسے کھا کر اس کی حالت غیر ہوگئی۔

طبعیت بگڑنے کے بعد لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ بریانے کھانے سے لڑکی کو فوڈ پوائزننگ ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے بعد ہفتے کے روز ہی لڑکی کی موت واقع ہوگئی، متاثرہ لڑکی کے والدین کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، مزید کارروائی فارنزک رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts